ETV Bharat / state

Leopard attack in Uri اوڑی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی - ای ٹی وی بھارت نیوز

سرحدی علاقے اوڑی کے ناملہ علاقے میں منگل کے روز ایک تیندوے کے حملہ میں محکمہ وائلڈ لائف کا اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Etv Bharat
اوڑی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 10:21 PM IST

اوڑی میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

اوڑی (بارہمولہ): سرحدی قصبہ اوڑی کے نامبلہ گاؤں میں منگل کے روز ایک تیندوہ نمودار ہوا، جس نے پورے علاقے میں افرا تفری مچا دی۔اس دوران تیندوے نے ایک وائلڈ لائف اہکار اور ایک مقامی شہری کو حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اوڑی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حملے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف ٹیم، پولیس اور مقامی لوگوں کی سخت مشقت کے بعد تیندوے کو قابو کر لیا گیا۔اس حوالے سے زخمی وائلڈ لائف اہلکار نے بتایا کہ جب علاقہ میں تیندواہ نمودار ہوا تو اسے پکڑنے کے لیے محکمہ کے اہلکار علاقے پہنچےاور تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں پر لوگوں کا ایک ہجوم آیا، جس کے بعد جنگلی جانور نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مقامی شہری نے تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی،تاہم تیندوے نے اس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد تیندوے کو پکر لیا اور علاقہ میں مزید جانی نقصان کو ٹال دیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں کا رخ ایک معمول سی بات بن گئی ہے۔ اس دوران جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی افراد زخمی ہوتے ہے، وہیں ان حملوں میں کئی اپنی جان گنواں دیتے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.