ETV Bharat / state

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

Two drug peddlers arrested in Baramulla Kashmir جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے پولیس نے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔

Two drug peddlers arrested in Baramulla Kashmir

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 5:24 PM IST

بارہمولہ: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس چندوسہ کی سربراہی میں کچوا مقام چندوسہ میں قائم چوکی پر دو افراد کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 60 گرام چرس جیسے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ ان کی شناخت ثاقب راشد ولد عبدالرشید ساکن کنیس پورہ اور ذیشان علی ولد علی محمد ملک ساکن ڈیلینا بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس چندوسہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عسکری سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ایس ایس پی پلوامہ

اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن چندوسہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بارہمولہ پولیس نے کہا کہ ہم عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.