ETV Bharat / state

Two Drug Peddlers Arrested: بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Drug Peddlers Arrested in Baramulla

a
a
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 12:10 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے بارہمولہ کے دہلانہ اور پٹن علاقوں میں ناکے قائم کیے تھے۔ پولیس کے مطابق ناکہ چیکنگ دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے مستعدی سے دھر لیا۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء (منشیات) برآمد کر لی۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کی شناخت غلام حسن گنائی اور رافب بشیر کے طور پر کی ہے اور یہ دونوں بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن پٹن اور بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ وہیں پولیس کی اس کارروائی پر لوگوں نے حکام، جموں و کشمیر پولیس کی ستائش کی اور اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالہ سے کی جارہی کوششوں میں حکومتی اداروں، جموں و کشمیر پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Heroine Seized راجوری میں 22 کلوگرام ہیروئن ضبط، دو اسمگلر گرفتار

واضح رہے کہ بارہمولہ پولیس اور سوپور پولیس لگاتار منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشی سمیت دیگر سماج و ملک دشمن عناصر کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا تاہم پولیس نے عوام سے اس ضمن میں تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.