ETV Bharat / state

Two Terrorist Associates Arrested بارہمولہ میں دو مبینہ عسکریت پسند گرفتار - لشکر طیبہ سے وابستہ 2 افراد اسلحہ کے ساتھ گرفتار

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ضلع بارہمولہ میں تلاشی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمین کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین، اور ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2 افراد گرفتار

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 12:37 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بارہمولہ ٹاون میں یہ افراد، جو غالباً ٹاون میں یوم آزادی کے پیش نظر جنگجویانہ کارروائیاں انجام دینے کے طاق میں تھے، نقل و حمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر بارہمولہ پولیس، فوج کی 46 آر آر اور سی آر پی ایف کی 53 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ کے آزاد گنج میں ایک ناکہ لگا دیا۔

پولیس کے مطابق اس دوران دو مشکوک افراد جو آزاد گنج کی طرف آ رہے تھے، نے ناکہ پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو پکڑ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، 4 پستول گولیاں اور ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت فیصل مجید گنائی ولد عبدالمجید ساکن بنگلائو باغ بارہمولہ اور نور الکامران گنائی ولد محمد اکبر گنائی ساکن باغ اسلام اولڈ ٹاون بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:NC on Article 370 ہم عدالت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں، حسنین مسعودی

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں جنگجو ہیں جو لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں اور انہوں نے یوم آزادی کے پیش نظر بارہمولہ ٹاون میں جنگجویانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے اسلحہ و گولہ بارود جمع کیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.