ضلع بارہمولہ کے اوڑی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں اور ایک 'گائیڈ' کو پولیس اور فوج نے گرفتار کیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نوجوانوں کا ایک گروپ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا تبھی پولیس نے اور فوج نے ان سب کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اور لداخ ایڈیشنل ڈائریکٹر کا شمالی کشمیر دورہ
ایک پولیس افسر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دو نوجوان بارہمولہ اور ایک سوپور سے تھا جبکہ 'گائیڈ' اوڑی سے تھا۔
افسر نے بتایا کہ 'وہ اسلحہ کی تربیت کے لیے پاکستان (زیر انتظام) کشمیر جا رہے تھے'۔ افسر نے مزید بتایا کہ ان کے پاس سے نقشہ، مشعلیں وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔