ETV Bharat / state

OGWS Arrested in Sopore سوپور میں عسکریت پسندوں کے تین معاونین گرفتار

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے آج شام سوپور میں عسکریت پسندوں کے تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 9 پوسٹرز اور 12 پاکستانی جھنڈے برآمد کیے گئے ہیں۔ OGWS Arrested in Sopore

three-ogws-held-in-sopore-says-police
سوپور میں تین عسکریت پسند کے معاون گرفتار
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 10:51 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند کے تین معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Militant Associate Arrested in Sopore

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے جمعہ کے روز سوپور کے بومئی چوک میں ناکہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ گوری پورہ سے بومئی کی طرف آنے والے تین مشتبہ افراد کو دیکھا گیا اور انہیں رکنے کو کہا گیا، تاہم انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے مستدی کا مظاہرہ کرکے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 9 پوسٹرز اور 12 پاکستانی جھنڈے برآمد کیے گئے۔'

یہ بھی پڑھیں: Drugs Worth Lakhs Recovered in URI اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد، دو افراد گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے اپنی شناخت شارق اشرف ولد محمد اشرف وانی ساکن ہادی پورہ رفیع آباد، ثقلین مشتاق ولد مشتاق احمد ولد وارپورہ سوپور، توفیق حسن شیخ ولد غلام حسن کے طور پر ظاہر کی۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے او جی ڈبلیوز ہیں اور بیرونی مزدوروں سمیت سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کرنے کے موقع کی تلاش میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.