بارہمولہ: منگل کو بارہمولہ ضلع کے شیری بازار میں بیکری کی دکان سے آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے تین دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ Three Bakery shops Gutted in Baramullaآتشزدگی کی اطلاع فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو دی گئی۔ مقامی رضاکاروں، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی مسلسل مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
آتشزدگی کے سبب گر چہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ Fire Incident in Sheeri Baramulla بارہمولہ پولیس نے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔