ETV Bharat / state

ARTO Employees Disengaged اے آر ٹی او سوپور کے تین ملازمین نوکری سے برطرف

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز اے آر ٹی او سوپور کے دفتر میں کام کرنے والے تین عارضی ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

Three ARTO Employees Disengaged From Services On Corruption Charges
اے آر ٹی او سوپور کے تین ملازمین نوکری سے برطرف
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 5:14 PM IST

بارہمولہ:جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز اے آر ٹی او سوپور کے دفتر میں کام کرنے والے تین عارضی ملازمین کو بدعنوانی کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کمشنر کی طرف سے جاری کردہ حکم کے مطابق اے آر ٹی او بارہمولہ کی طرف سے آر ٹی او کشمیر کی طرف سے دی گئی سفارشات کے پیش نظر تین عارضی ملازمین کو نوکری سے برطرف کرر دیا گیا ہے۔ جن ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا،ان کی شناخت اعجاز احمد میر، فاروق احمد وگے اور محمد اشرف ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد بدعنوانی بیورو نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سوپور کے دفتر میں 10 آپریل کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین عارضی ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔اے آر ٹی او آفس سوپور میں ان تینوں ملازمین کو ڈرائیونگ لائسنس، این او سی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے دفتر آنے والے لوگوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے سی بی نے اس دوران دفتر سے کئی دستاویزات اپنے قبضے میں لے لئے۔

مزید پڑھیں: ACB Raid Arto office Sopore رشوت خوری کے الزام میں اے آر ٹی او سوپور کے تین ملازم گرفتار

دراصل گزشتہ سال سے لگاتار اے آر ٹی او دفتر سوپور سے مقامی لوگوں کی طرف سے شکایت رہتی تھی کہ اس دفتر میں کام کاج اچھی طرح سے نہیں ہوتا ہےاور لوگوں کو کام کرنے کے لیے سرکاری ملازمین رشوت طلب کر رہے ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس دفتر کے باہر لوگوں نے کافی بار احتجاج کیا، لوگ الزام لگا رہے تھے کہ دفتر میں رشوت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.