مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر میں سردی شباب پر ہے، وادی کے باشندے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے مختلف تدابیر کا سہارا لے رہے ہیں ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تعلیم یافتہ خاتون روبینہ اختر جو کہ نہال پورہ پٹن سے تعلق رکھتی ہیں نے اپنے گھر کے اندر ہی کشمیر کا سب سے انمول غذا جو کہ ہرسا کے نام سے مشہور ہے تیار کرتی ہیں۔تعلیم یافتہ روبینہ کا کہنا ہے کہ میں نے انگلش میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے اور ابھی کچھ مہنے قبل اس کام کو شروع کیا ہے۔جس سے میں کافی خوش ہی نہیں بلکہ مطمئن بھی ہون۔ winter delicacy of Kashmir
انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ ہم گھر کے اندر اگرچہ ہرسا بناتے تھے لیکن مارکیٹ کے اندر اسے فروخت کرنے کے لئے نہیں بھیجتے تھے، لیکن بعد میں ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اسے فروخت کیا جائے،ان کے مطابق ان کے اس فیصلہ کی اہل خانہ نے بھر پور حمایت کی، جس کے بعد ہم نے اسے نہال پورہ کے علاقہ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا،یہی نہیں اب تو نہال پورہ کے گھروں میں اسے پہونچانے کی سہولیات مہیا ہے،انہو ں نے مزید کہا کہ لوگوں نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا جو کے میرے لئے اعزاز کی بات ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ اس علاقہ میں اندر ہرسا تیار کیا جاتا ہے۔ اس وقت ہم پورے علاقہ کے اندر ہرسا فراہم کرتے ہیں جسے کافی لوگ پسند کرتے ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ یہ ہرسا ہم اپنے گھر کے چولہے پر تیار کرتے ہے، جس سے وہ کافی لذیذ ہوتا ہے، کیونکہ اس میں بہت سارے فوائد ہیں ،اور اس کے استعمال سے متعدد بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم آئس کر ہم اور کشمیرئ توشہ بھی تیار کریں گے جس سے ہمیں کافی زیادہ منافع حاصل ہوگا۔اور ہمیں امید ہے کہ لوگ اس چیز کو پسند کریں گے۔
مزید پڑھیں:Fisherwomen Of Kashmir مچھلیاں فروخت کرنے والی "جمیلہ موسی" کی کہانی ان ہی کی زبانی