ETV Bharat / state

Martial Art programme in Sopore: سوپور میں مارشل آرٹ پروگرام

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 3:06 PM IST

’’بچوں کو منشیات، ڈپریشن اور ذہنی امراض و تناؤ سے دور رکھنے Martial Art programme Organised in Sopore اور ان کی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد از حد ضروری ہے۔‘‘

سوپور میں مارشل آرٹ پروگرام منعقد
سوپور میں مارشل آرٹ پروگرام منعقد

ضلع بارہمولہ کے وٹلب، سوپور میں سمڈو مارشل آرٹ ایسوسی ایشن جموں کشمیر( Samdo Association J&k ) کی جانب سے بچوں کو کھیل کود خصوصاً مارشل آرٹ کی جانب راغب کرانے کی غرض سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Martial Art programme Organised in Sopore پروگرام میں ضلع بارہمولہ سمیت وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے طلباء و طالبات نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران طلبہ نے مارشل آرٹ، کِک باکسنگ سمیت دیگر کئی کھیل مقابلوں میں شرکت کی اور اپنے فنون کا مظاہرہ کرکے داد و تحسین حاصل کی۔

سوپور میں مارشل آرٹ پروگرام منعقد

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سمڈو ایسوسی ایشن کے صدر فیصل نے بتایا کہ ’’وٹلب، سوپور علاقے میں بچوں کے لئے اس پروگرام کے اہتمام کا مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو سماجی و دیگر برائیوں سے دور رکھ کر انہیں کھیل کود کی جانب راغب کرانا ہے۔‘‘ انہوں نے پروگرام سے متعلق تفصیلات فراہم کرتےہوئے کہا کہ 'پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں لڑکیوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے پروگرام منعقد کرانا ناگزیر ہے ’’بچوں کو منشیات، ڈپریشن اور ذہنی امراض و تناؤ سے دور رکھنے کے لیے اور انکی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد از حد ضروری ہے۔‘‘ مارشل آرٹ پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات نے آرگنائزرز کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.