تحصیلدار بونیار عمران احمد بٹ اور ایس ایچ او بونیار طارق احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'تحصیل بونیار میں سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں اور ضروری خدمات اور طبی ہنگامی صورتحال کے سوا کوئی بھی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ نے بونیار مین مارکیٹ سمیت بیشتر سڑکوں اور مارکیٹ کے مقامات کو سیل کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے تعاون کا مطالبہ بھی کیا یے۔ تحصیل میں تمام کاروباری ادارے، دکانیں، بینک، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اوڑی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ
مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے بونیار کے علاقے میں متعدد چوکیوں پر تعینات مجسٹریٹ اور پولیس کو دیکھا گیا۔ بونیار کے علاقے میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این اتو کی جانب سے حکم نامہ جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔