ETV Bharat / state

سب ضلع اسپتال سوپور سے کووڈ سنٹر منتقل کرنے کی مانگ - ایمرجنسی کیسز

ضلع بارہمولہ میں سوپور کے سب ضلع اسپتال کو کووڈ-19 اسپتال میں تبدیل کرنے کے باعث غیر کووڈ مریضوں کو علاج و معالجے کے لیے دیگر اضلاع کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

سب ضلع اسپتال سوپور سے کووڈ سنٹر منتقل کرنے کی مانگ

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 7:48 PM IST

سب ضلع اسپتال سوپور کو عالمی وبا کے پیش نظر کووڈ19 اسپتال میں تبدیل کیا گیا جس کے سبب غیر کووڈ مریضوں کو طبی معائنہ کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سب ضلع اسپتال سوپور سے کووڈ سنٹر منتقل کرنے کی مانگ

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ سنٹر کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سے منتقل کرکے دوسری جگہ منتقل کیا جائے تاکہ روز مرہ معائنہ کی غرض سے سب ضلع اسپتال آنے والے مریضوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس اپریل میں اسپتال کو کووڈ -19 اسپتال میں تبدیل کرنے کے بعد یہاں کے سینکڑوں بیمار در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔

سوپور کی عوام نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب سے اسپتال شفٹ ہوا ہے، ڈاکٹرز غیر کووڈ مریضوں کا معائنہ سنجیدگی سے نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ حاملہ خواتین اور ایمرجنسی کیسز کے دوران مریضوں کو بارہمولہ یا سرینگر کے اسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ جس سے بیماروں کے علاوہ تیمار داروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں کووڈ سنٹر کو دوسری جگہ منتقل کرکے سب ضلع اسپتال کو بحال کرنے کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.