ETV Bharat / state

سوپور: مستحق لڑکیوں میں شادی بیاہ کا سامان تقسیم - خواتین کی فلاح و بہبود

سوپور میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے منگل کو منعقدہ ایک تقریب کے دوران یتیم و مستحق لڑکیوں میں شادی بیاہ کا سامان تقسیم کیا گیا۔

سوپور: مستحق لڑکیوں میں شادی بیاہ کا سامان تقسیم

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:37 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں منگل کو ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے تقریب کے دوران11 یتیم و غریب لڑکیوں کو شادی بیاہ کا سامان فراہم کیا۔

غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مستحق خواتین کی امداد

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انصار النساء نامی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی ناظمہ ڈاکٹر مبینہ رمضان نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود، یتیم و مستحق لڑکیوں کی امداد، تعلیم و تدریس کے علاوہ نکاح میں انکی معاونت کے لیے انصار النساء پچھلے کئی برسوں سے سرگرم عمل ہے۔

سوپور میں منگل کے روز منعقدہ ایک تقریب کے اختتام کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مبینہ نے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے یتیم و مستحق خواتین میں شادی بیاہ کا سامان تقسیم کیا ہے۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’رواں برس 60مستحق لڑکیوں کو شادی کے لیے سامان فراہم کیا گیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.