ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی مزدوروں نے بتایا کہ 'اس کورونا وائرس کے باعث اور لگاتار لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی یومیہ مزدوری پر بہت زیادہ برا اثر پڑا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'جو ہمارے بینڈ سا ایسوسیشن کے مالک ہے وہ ہمیں اب نہ تو کام دیتے ہے اور نہ ہی ہمیں اپنے مزدوری کے پیسے دیتے ہیں جس سے ہم پر بہت برا اثر پڑا ہے ۔
مزدوروں نے کہا کہ آج تک سرکار نے ہم کو لیبر کارڈ بھی فراہم نہیں کیا ہے، اگر ہمارے پاس لیبر کارڈ ہوتا تو شاید حکومت اور انتظامیہ اس مشکل وقت میں ہم کو امداد فراہم کرتی لیکن حکومت نے ہم کو بالکل نزر انداز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ''کچھ ہی دنوں میں عید آنے والی ہے اور ہمارے گھروں میں ہماری بیوی بچے بوکھے مر رہے ہیں اور ہمارے باس ایک بھی روپہ نہیں ہے، ہم حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہماری مشکلات کو دھیک کر ہمیں پوری مدد کریں تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید اچھے سے منائیں گے۔''