ETV Bharat / state

سوپور میں 2 لاکھ روپیے کی جعلی کرنسی برآمد

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں پولیس نے 2.06 لاکھ روپیے کی جعلی کرنسی برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوپور میں 2 لاکھ روپیے کی جعلی کرنسی برآمد، ایک شخص گرفتار

تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن بومی کے انسپکٹر امتیاز احمد کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے گوری پورہ دارپورہ کراسنگ کے نزدیک ایک ناکہ لگایا۔ ناکے کے دوران پولیس نے دو مشکوک افراد کو روکنے کے لیے کہا، تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس ٹیم نے ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا، جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔گرفتار شخص کی پہچان غلام حسین گوجر لوہار ولد ولی محمد لوہار ساکنہ دیور لولاب کے بطور ہوئی ہے۔

ان کی تحویل سے 2.06 لاکھ روپیے کے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 57/2020 489B 489Ci پولیس سٹیشن بومئی میں درج کیا گیا تھا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.