ETV Bharat / state

سوپور: سڑک کی تعمیر سے عوام میں خوشی - پی ایم جی ایس واے

شمالی کشمیر کا چیرہار علاقہ رابطہ سڑک نہ ہونے سے ضلع صدر مقام سے منقطع تھا تاہم علاقے میں سڑک کی تعمیر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوپور: منقطع علاقے چیرہار میں سڑک کی تعمیر سے عوام میں خوشی

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 6:21 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کا ایک دور دراز علاقہ چیرہار جو برسوں سے رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ضلع صدر مقام سے منقطع تھا۔ تاہم پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت علاقے میں سڑک کی تعمیر سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اکثر آبادی تعلیم کے نور سے محروم تھی کیونکہ اسکول اور کالج تک جانا بچوں کے لیے آسان نہیں تھا۔

سوپور: منقطع علاقے چیرہار میں سڑک کی تعمیر سے عوام میں خوشی

انکا کہنا تھا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، ’’دس کلو چاول خریدنا ہوں یا بچاس کلو، گھوڑے والے کو ہر بار 300 روپے دینے پڑتے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’رابطہ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں کافی تبدیلیاں رونما ہوں گی، ہمارے بچے اب اسکول جا پائیں گے۔‘‘

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایگزیکیٹو انجینئر پی ایم جی ایس واے شاہجہان نے کہا: ’’سوپور بوٹینگو سے چیرہار تک 10کلومیٹر لمبی سڑک میں صرف چار کلومیٹر پر میکڈمائزیشن باقی ہے جو اسی مہینے مکمل کیا جائے گی۔‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ رابطہ سڑک مکمل ہونے کے بعد مقامی آبادی کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.