ETV Bharat / state

کشمیری ڈاکٹر جو سوشل میڈیا پر ’سُپر مین‘ بن گئے - J&K

کووڈ19 کے خلاف صف اول میں کھڑے طبی و نیم طبی عملے کی سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے کافی پذیرائی کی جا رہی ہے۔

dr shahnawaz
کشمیری ڈاکٹر جو سوشل میڈیا پر ’سُپر مین‘ بن گئے
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:50 PM IST

نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال میں کام کر رہے شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہنواز کلو کی ایک سیلفی (فوٹو) ٹویٹر صارفین نے کافی پسند کی ہے۔

ڈاکٹر شاہنواز نے حال ہی میں میڈیکل گائون پر اپنی ایک تصویر (سیلفی) اپلوڈ کی تھی جس میں لگاتار ماسک پہننے کی وجہ سے انکے چہرے پر نشان پڑ گئے تھے۔

بعض صارفین نے انکی تصویر کو سافٹ وئیر کے ذریعے پھیر بدل کرکے سُپر مین (Superman) لباس - نیلی قمیص (اپرن)، لال گائون اور انگریزی حرف ایس (S) کے ذریعے خراج پیش کرکے انہیں ’ہیرو‘، ’سوپر‘ اور ’سوپرمین‘ کے القاب سے بھی نوازا۔

ڈاکٹر شاہنواز کی سیلفی کو ہزاروں کی تعداد میں ٹویٹر صارفین نے لائیک (Like) کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.