ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’سوپور - بانڈی پورہ سڑک کافی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ دو اضلاع کو آپس میں ملاتے ہیں۔‘‘
مقامی باشندوں نے انتظامیہ اور حکومت پر سوپور علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خستہ حال سڑک کے باعث اسکولی طلبا اور ملازمین کو خستہ حال سڑک کے باعث اس شاہراہ پر گھنٹوں ضائع ہو جاتے ہیں۔
خستہ حال سڑک کے باعث اس شاہراہ پر چلنے والے ڈرائیور بھی پریشان ہیں کیونکہ ’’جگہ جگہ گڑھے اور خستہ حالی کے باعث گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔‘‘
اس حوالے سے انہوں نے انتظامیہ سے سوپور - بانڈی پورہ سڑک کی جلد از جلد مرمت کرنے کی اپیل کی۔