وادیٔ کشمیر سمیت خطہ پیر پنچال اور چناب میں برفباری Snowfall in Kashmirکے سبب جہاں بیشتر سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل مسدود Snowfall Disrupted Trafficہوکر رہ گئی ہے وہیں بجلی کا نظام متاثر ہونے سے معمولات زندگی مفلوج Snowfall Throws life out of Gear ہو کر رہ گئے ہیں۔۔
ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں بھی وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح گزشتہ شام سے ہی برفباری جاری Kashmir Snowfallہے۔
مسلسل برفباری کے سبب دور دراز علاقوں اور قصبہ جات کا زمینی رابطہ صدر مقام سے منقطع ہو چکا ہے وہیں بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا Snowfall Throws life out of Gearکرنا پڑ رہا ہے۔
گرچہ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم لگاتار برفباری کے سبب عملہ کو کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق برفباری جاری رہنے کی صورت میں برف ہٹانے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر متعدد شاہراہوں پر سے بر ہٹانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام تک مزید برفباری کی توقع ہے۔
دریں اثناء، برفباری کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ سمیت سرینگر -لیہہ، کپوارہ - ٹنگڈار، بانڈی پورہ- گریز اور مغل شاہراہ بھاری برفباری کے پیش نظر ٹریفک کے لئے بند ہیں۔