بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور وڈورہ زرعی یونیورسٹی سکاسٹ کمپس میں ایک طالبہ نے پروگرام کوآرڈینیٹر کے خلاف مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔Student Allegedly Molested in SKUAST K
اس سلسلے میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے وڈورہ کیمپس کے طلبہ نے جمعہ کی شام کیمپس میں زبردست احتجاج کیا ہے اور ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔students protest in SKUAST K
وہیں ونیورسٹی کی ڈین پروفیسر ریحانہ کانتھ نے اس حوالے سے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کوآرڈینیٹر کو ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی تنخواہ زیر التواء انکوائری تک روک دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Hayathnagar Gangrape Case حیات نگر میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی