شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے ڈنگیوچھ علاقے میں روبل نیگی آرٹ فاوڈیشن کی جانب سے خواتین کے لئے ایک اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں رفیع آباد کے مختلف گاؤں سے آئے ہوئے خواتین نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم روبل نیگی نے بتایا کہ 'آج ہم نے ڈنگیوچھ میں اس اسکل سینٹر کا آغاز کیا اور ہمارا مقصد ہے کہ ہم تمام گھر بیٹھی لڑکیوں کو کٹنگ و ٹیلرنگ کا کام سکھائیں تاکہ ان بے روزگار لڑکیوں کو روزگار کا وسیلہ فراہم ہو۔'
انہوں نے بتایا کہ 'آج ہم نے کم سے کم اس پروگرام میں نوے لڑکیوں کو اس کام میں شامل کیا اور آنے والے دنوں میں ہم اور زیادہ لڑکیوں کو اس میں شامل کر دے گے۔'
روبل نیگی نے پروگرام منعقد کرنے کے لئے فوج کی سات سیکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
مقامی لڑکیوں نے پروگرام کی سرہنا کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اُمید کی کہ یہ سینٹر ان کے لئے ترقی کی نئی نوید لیکر آئے گا۔
واضع رہے کہ روبل نیگی آرٹ فاوڈیشن ایک غیر ریاستی تنظیم ہے اور وہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں آرٹ پروگراموں میں شرکت کرتی ہے اور بے روزگار نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے۔