ETV Bharat / state

Sopore Police Arrests 6 Drug Peddlers: سوپور میں چھ منشیات فروش گرفتار - منشیات فروشی کی چین

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ Six Drug Peddlers Arrested in Sopore

سوپور میں چھ منشیات فروش گرفتار
سوپور میں چھ منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : May 8, 2023, 3:01 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے اور منشیات فروشی کی چین توڑنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کشمیر کے سوپور علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ سوپور پولیس کے مطابق ننگلی بالا، نمبل علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق ایک سنٹرو کار زیر رجسٹریشن نمبر DL3CAB-3898 کو پولیس نے چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی کو تیز بھگانا شروع کر دیا اور پولیس پارٹی نے ایک خاص حکمت عملی کے تحت گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران SPASMOPROXYVON Plus کے 888 کیپسول بر آمد کیے گئے۔ پولیس نے کیپسولز سمیت گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ جب کہ گاڑی میں سوار چھ افراد کو پولیس نے موقعy پر ہی حراست میں لے لیا۔ سوپور پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد ابراہیم صوفی S/O محمد سلطان R/O علی باغ ہائگام۔ زبیر احمد بھٹ S/O عبدالرشید بھٹ R/O علی باغ ہائگام۔ تنویر احمد سمجی، پنٹو S/O فاروق احمد سمجی R/O شیر کالونی سوپور۔ عمران منظور گورو S/O منظور احمد گورو R/O خوشحال کالونی سوپور۔ ارشد رشید وانی S/O عبدالرشید وانی R/O عزت شاہ کالونی سوپور اور شبیر احمد بھٹ S/O علی محمد بھٹ R/O امر گڑھ سوپور کے طور پر کی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر 42/2023* قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ترزو میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقامی باشندوں نے سوپور پولیس کی کوششوں کی سراہنا کی ہے اور معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، تاکہ نوجوانوں کی زندگی بچ سکے اور معاشرہ اس بدعت سے پاک و صاف ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.