ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران چھ منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بارہمولہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ drug Peddlers arrested in Baramulla

بارہمولہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران چھ منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 4:17 PM IST

بارہمولہ: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے کچھوا مقام چندوسہ، فیروز پور ٹنگمرگ، درہامہ واگورہ، ہردو ابورا اور جانباز پورہ بارہمولہ علاقوں میں کارروائیاں انجام دے کر 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 4 کلو خشخاش، 19 گرام چرس اور ایک گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او کریری خالد اشرف کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے کچھوا مقام چندوسہ میں ایک ناکے کے دوران عامر حسین ڈار ولد محمد سلطان ڈار ساکن واگورہ نامی ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ذاتی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 50 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیروز پورہ ٹنگمرگ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران پرویز احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن فیروز پورہ ٹنگمرگ نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے30 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جس کے فوراً بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے درہامہ واگورہ میں ناکے دوران درہامہ سے کریری کی طرف آرہے عبدالحمید نجار ولد محمد اکبر نجار ساکن گوشہ بگ نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے ذاتی تلاشی اور اس کے نائیلان بیگ کی تلاشی کے دوران 4 کلو خشخاش اور ایک گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس کی ایک گشتی پارٹی نے منظور احمد حجام ولد محمد سلطان حجام ساکن ترہامہ کنزر نامی ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منشیات فروش ہرد ابوہ سے ہرد ابورہ برج کی طرف آرہا تھا گرچہ اس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 25 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے چاکلو سے بارہمولہ کی طرف آرہے ریاض احمد خان اور طارق احمد خان پسران غلام نبی خان ساکن جانباز پورہ بارہمولہ نامی دو منشیات فروشوں کو جانباز پورہ بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا۔ بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے 85 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چندوسہ، ٹنگمرگ، کریری، کنزر اور بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ دریں اثنا لوگوں نے پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کی سراہنا کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.