ETV Bharat / state

Shop Owner Held in Baramulla گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں دکاندار گرفتار - دکان کے ٹرائل روم میں ویڈیو ریکارنڈنگ دکاندار

بارہمولہ پولیس نے ریڈی میڈ دکان کے چینجنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار دکاندار کی شناخت اعجاز احمد صوفی کے طور پر کی گئی ہے۔

shop-owner-in-baramulla-held-for-secretly-recording-videos-in-changing-room
Etv Bharatدکان کے چینجنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں دکاندار گرفتار
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 3:24 PM IST

بارہمولہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اپنے ریڈی میڈ دکان کے چینجنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ چندوسہ کو ایک کمسن لڑکی جس کے ساتھ اس کی بہن تھی، کی طرف سے 26 اپریل 2023 کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ وہ 26 اپریل 2023 کو بانڈی پائین میں اعجاز احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی ساکن بانڈی پائین چندوسہ کے ریڈی میڈ دکان پر گئی اور کچھ کپڑے پسند کرکے ان کو ٹرائل کرنے کے لئے چینجنگ روم میں چلی گئی۔

shop-owner-in-baramulla-held-for-secretly-recording-videos-in-changing-room
دکان کے چینجنگ روم میں گاہکوں کی خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں دکاندار گرفتار

بیان میں کہا گیا کہ 'چینجنگ روم میں داخل ہونے کے بعد اس کو ایک چھپا ہوا موبائل فون ملا جو کپڑے بدلتے وقت گاہک کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لئے وہاں رکھا گیا تھا'۔پولیس ترجمان نے کہا کہ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چندوسہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزمکو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کا موبائل فون ضبط کیا گیا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔وہیں پولیس نے لوگوں سے دکانوں میں ٹریل رومز کا استعمال کرنے کے دورانے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔وہیں مقامی لوگوں کے پولیس کی اس کارروائی کو کافی سراہا۔

مزید پڑھیں: Death of Student After Abortion کالج کے کمرے میں اسقاط حمل کے بعد طالبہ کی موت

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.