ETV Bharat / state

سوپور: خود کشی کے بڑھتے واقعات کے عنوان پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد - خودکشی کے واقعات میں کمی

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں خود کشی کے بڑھتے واقعات پر ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا۔

سوپور: خود کشی کے بڑھتے واقعات پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 1:32 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں انصار النساء نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے وادی کشمیر میں خود کشی کے بڑھتے واقعات کے عنوان پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا جس میں کئی مقامی طالبات نے شرکت کی۔

سیمنار کے دوران مقررین نے خود کشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھنے پر زور دیا گیا۔

سوپور: خود کشی کے بڑھتے واقعات پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد

مقررین نے کہا کہ گھریلو تشدد، دینی علوم سے دوری اور اقتصادی مسائل کے سبب وادی کشمیر میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار، انتظامیہ، والدین اور سماج کے سبھی افراد کو ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی خودکشی کے واقعات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

سیمنار میں آئی مقامی طالبات نے بھی خود کشی اور گھریلو تشدد سے متعلق مقالات پڑھے۔

مزید پڑھیں: سوپور میں پانی قلت سے عوام پریشان

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کی منتظم ڈاکٹر مبینہ رمضان نے بتایا: ’’خود کشی کے بڑھتے واقعات یقینا باعث تشویش ہیں، خودسوزی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ان واقعات کو روکنے کے لیے سماج کے سبھی افراد کو آگے آکر خودکشی کے واقعات کی اصل وجوہات تلاش کرکے انکے سد باب کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بیروزگاری، تنگدستی اور دینی علوم سے دوری خودکشی کے بڑھتے واقعات کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان طبقہ دینی علوم سے دور ہونے کے سبب برے کاموں/عادات کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.