مہم میں شامل رضاکاروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں کے اندر شعور پیدا کرنا ہے کہ پولی تھین ماحول کے لیے سخت مضر ہے۔ اس لیے ہمیں اس کے استعمال سے حتی الامکان گریز کرنا چاہئے۔
انکا کہنا تھا کہ روز مرہ کی زندگی میں پولی تھین کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جو کہ جنت بے نظیر - کشمیر کے لیے بے حد خطرناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں پولی تھین کے بجائے کاغذ یا ایسے تھیلوں کا استعمال کرنا چاہئے جو پولی تھین کی طرح ماحولیات کے لئے مضر نہ ہو۔‘‘