ETV Bharat / state

شمالی کشمیر میں زعفران کی کھیتی کا خواب شرمندہ تعبیر - بارہمولہ ڈگری کالج زعفران کی کھیتی

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے منظوری دئے جانے اور کئی برسوں کی محنت شاقہ کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں تجرباتی طور زعفران کی کامیاب کاشت انجام دی گئی۔

شمالی کشمیر میں زعفران کی کھیتی کا خواب شرمندہ تعبیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 5:41 PM IST

شمالی کشمیر میں زعفران کی کھیتی کا خواب شرمندہ تعبیر

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : دنیا بھر میں اپنے منفرد ذائقے، رنگ و بو اور کوالٹی کے لیے مشہور کشمیری زعفران کی کاشت عموماً جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے میں کی جاتی ہے تاہم شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے باٹنیکل ڈیپارٹمنٹ نے اپنی نوعیت کا پہلے تجربہ کے تحت زعفران کی کامیاب کاشت کی گئی۔ کالج گارڈن میں رواں برس تقریبا زعفران کے 1500پودھوں کی کاشت کی گئی جبکہ کالج لیبارٹری میں بھی ہزار کے قریب پودھوںکی کاشت کی گئی۔

کالج انتظامیہ کے مطابق 2018 میں پروفیسر عبد المجید چالکو کی نگرانی میں اس تجربے کی شروعات کی گئی اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے پروجیکٹ کو منظوری دئے جانے کے بعد تجرباتی طور پر زعفران کی کاشت کی گئی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین نے کہا کہ ’’اس تجربہ کا اصل مقصد زعفران کو شمالی کشمیر میں بھی کاشت کرنا ہے تاکہ یہاں کے کسان بھی ’گولڈن کراپ‘ کہلائے جانے والے زعفران کی کاشت سے مالی طور مزید مستحکم ہو سکیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’بارہمولہ کالج میں اس تجربہ کی شروعات کی گئی اور گزشتہ برسوں کے دوران کئی تجربات اور محنت شاقہ کے نتیجے میں شمالی کشمیر میں زعفران کی کامیاب کاشت ممکن ہو سکی۔

مزید پڑھیں: Saffron Fields Attraction to Tourists: زعفران کے کھیت سیاحوں کے لیے باعث کشش

پروجیکٹ کے حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے چالکو نے کہا: ’’ہم نے نہ صرف بارہمولہ ڈگری کالج کے احاطہ میں زعفران کی کاشت کی بلکہ تجرباتی طور ’انڈور فارمنگ‘ کے خواب کو بھی ممکن بناتے ہوئے لیبارٹی کے اندر بھی زعفران کی کامیاب کاشت انجام دی گئی۔‘‘ پروجیکٹ انویسٹی گیٹر کا کہنا ہے کہ ’’ہم کافی خوش ہیں کہ اس پروجیکٹ کے ساتھ سبھی افراد کی محنت رنگ لائی اور امید ہے کہ اس سے شمالی کشمیر کے کسان بھی معاشی طور مستحکم ہو پائیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ڈگری کالج بارہمولہ میں کچھ روز قبل ہی ’’جشن زعفران‘‘ منایا گیا اور اس دوران زعفران کے پودھوں کی چنائی کی گئی جس میں پروجیکٹ سے وابستہ عملہ سمیت کالج اسٹاف ممبران کے علاوہ طلبہ نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.