ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سمیت زنگیر اور رفیع آباد کے باشندوں کے لیے گھر بیٹھے مختلف پکوان آن لائن آرڈر کرنے کی سہولیات اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ارادے سے ایک مقامی نوجوان نے ریو بریز نامی ریستوران کی شروعات کی ہے۔
ریستوران کے مالک آصف احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوکریوں کے بجائے خود روزگار کمانے کی سعی کرتے ہوئے ریستوران کی شروعات کی۔
انہوں نے کہا کہ ریستوران کی جانب سے ہوم ڈلیوری کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں، جس کے سبب نہ صرف لوگ گھر بیٹھے لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ اس سے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں: بس اسٹینڈ سوپور کی میگڈمائزیشن سے مقامی باشندے بے حد مسرور
ریستوران کا افتتاح مقامی ایس ایچ او نے کیا، اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں مقامی ذی عزت شہریوں نے بھی شرکت کی۔