ETV Bharat / state

'ہمارے والد معراج الدین کو بحفاظت رہا کریں' - جموں و کشمیر

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 'آج صبح معراج الدین ملہ کو نامعلوم افراد نے وتر گام میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے سینٹرو کار میں اغوا کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔'

release mehraj ud din, kin of  BJP leader appeal to kidnappers
ہمارے والد کو رہا کیا جائے، معراج کے گھر والوں کی اپیل
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:28 PM IST

ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور نائب صدر میونسپل کمیٹی وتر گام معراج الدین ملہ کے کنبہ والوں نے اغوا کاروں سے معراج کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔
معراج الدین کے بڑے بیٹے کا کہنا ہے کہ انہیں صبح فون کال آیا کہ ان کے والد کو اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کے ساتھ ان کا ایک مقامی دوست بھی تھا۔ دوست کے مطابق چار - پانچ افراد نمودار ہوئے اور معراج کو گاڑی میں اپنے ساتھ زبردستی لے گئے اور اُن کا فون مجھے دے دیا۔

ہمارے والد کو رہا کیا جائے، معراج کے گھر والوں کی اپیل

معراج کی بیٹی کا کہنا ہے کہ 'ہمارے والد کنبہ کا اکلوتا سہارا ہے۔ ہم اغوا کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں بحفاظت رہا کیا جائے۔'
معلوم ہوا ہے کہ معراج الدین کے گھر میں ان کی بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ 'معراج الدین کے بغیر ہمارا کوئی سہارا نہیں ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ جنہوں نے بھی ان کے والد کو اغوا کیا ہے وہ اپنے فیصلہ پر نظرثانی کر کے انہیں رہا کریں۔'

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے اغوا

ادھر ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا "آج صبح معراج الدین ملہ کو نامعلوم افراد نے وتر گام میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے سینٹرو کار میں اغوا کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: بی جے پی کے سابق ضلع صدر شیخ وسیم باری ہلاک

قابل ذکر ہے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں کے ذریعہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ بی جے پی رہنما وسیم باری کی ہلاکت کے بعد پارٹی کارکن خوف و ہراس میں ہیں۔

شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے کم از کم دو نوجوان رہنماؤں نے گذشتہ پانچ روز میں اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

ہفتے کے روز بارہمولہ سے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے صدر معروف بھٹ نے پارٹی سے استعفی دے دیا۔

جبکہ منگل کے روز کپواڑہ کے لئے بی جے پی کے نائب صدر آصف احمد نے بھی ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.