سرینگر: محکمہ موسمیات کی عین پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں بدھ کے روز موسم نے کروٹ لی۔ اس دوران وادی کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا، جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری شروع ہوئی۔ ایسے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں صبح سے رک رک کر بارشیں ہورہی ہیں۔ صبح ساڑے 8 بجے سے سرینگر، پہلگام، کپواڑہ میں بالترتیب 0.3 ملی میٹر،1.1 اور 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ Rains lash plains,snowfall in upper reaches in Kashmir
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں تین دنوں پر محیط رواں سیزن کی پہلی بڑے پیمانے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق برف باری کا سلسلہ 11 جنوری کی شام سے شروع ہو کر 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران خاص کر11 اور 12 جنوری کو بالائی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے جبکہ12 جنوری کو فضائی ٹرانسپورٹ کے متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری سے بعض علاقوں میں بجلی سپلائی میں متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا کیا گیا ہے، جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 0.3 ڈگری اور گلمرگ میں منفی 3 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔وہیں قاض گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری اور کوکر ناگ 4.6 ڈگری سیلشیس رہا ادھر جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔بانہال میں 4.9 ،کٹرا میں 10.1 ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجرارت 6.6 ڈگری سیلشیس تھا۔
مزید پڑھیں: Snowfall In Kashmir کشمیر میں شدید برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی آج صبح سے برفباری شروع ہوئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ گلمرگ میں چار سے آٹھ انچ برف جمع ہوئی ہے اور سیاح لوگ برف کا خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔ادھر شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے پہاڑی علاقوں جن میں یمنرزالواری،رامپور راجپورہ،مربل،چرہار،اور باقی ملعقہ علاقوں میں بھی طرف باری ہوئی ہیں۔سوپور ،زینگیر ،اور رفیع آباد کے میدانی علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔