ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Meets Party Leaders گلمرگ میں راہل گاندھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

معروف سیاحی مقام گلمرگ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے کانگریس رہنماؤں سے ملاقات کی۔

گلمرگ میں راہل گاندھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 10:14 AM IST

گلمرگ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف سیاحی مقام گلمرگ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کشمیر سے وابسطہ لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران رجنی پاٹل کے علاوہ وقار رسول نے راہل گاندھی کو کشمیر سے وابسطہ کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس میٹنگ کے دوران راہل گاندھی نے کانگریس کے لیڈروں سے بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کانگریس کا کارکن لوگوں کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقت کشمیر میں کوئی بھی چنی ہوئی سرکار نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ کے دوران راہل گاندھی نے موجودہ سرکار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر میں لوگوں کی بہبودی کے لیے کوئی سنگین اقدام نہیں اٹھائے ہیں اور چنی ہوئی سرکار نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہے وہیں سرکار کی جانب سے کشمیر میں اس وقت تجاوزات کے خلاف چل رہی مہم سے بھی لوگ پریشان ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بےروزگاری اور قیمتوں میں اضافہ ہونے کہ وجہ سے بھی لوگ پریشان ہے اور اس پر بھی میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز پر جموں و کشمیر کے لوگوں کے جمہوری حقوق چھیننے کا الزام لگایا اور کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کا مقصد اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

خبروں کے مطابق راہل گاندھی نے اپنے کارکنوں کو بتایا کہ ہم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور جو اس وقت عام لوگوں کی مشکلات ہیں ہم انہیں حل کریں گے۔ اس دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں اور انہوں نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کشمیر میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi In Gulmarg راہل گاندھی نجی دورے پر گلمرگ پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.