ETV Bharat / state

'ریڈیو چنار' شمالی کشمیر میں فوج کا پہلا کمیونٹی ریڈیو شروع - etv bharat

فوج کا کہنا ہے کہ اس ریڈیو اسٹیشن کا مقصد مقامی نوجوانوں اور فوج کے درمیان قربت پیدا کرنا ہے۔

فوج نے شمالی کشمیر میں اپنا پہلا کمیونٹی ریڈیو شروع کیا

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:16 AM IST

بھارتی فوج نے جوان (فوج) اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے کے لئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں ہفتے کے روز اپنا پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن 'ریڈیو چنار' شروع کیا۔

ریڈیو اسٹیشن کا نام سرینگر میں قائم فوج کے 15ویں کور یا چنار کور سے منسوب کیا گیا ہے۔ کشمیر میں چنار کور سب سے بڑا کنٹونمنٹ ایریا ہے اور وادی میں فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی و عمل درآمد یہیں سے طے کیا جاتا ہے۔

آرمی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اس نئے اقدام کا بنیادی مقصد مقامی نوجوانوں سے براہ راست جڑنا ہے اور ریڈیو کے پاس دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور انہیں آگاہی فراہم کرنا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس ریڈیو اسٹیشن کی کوریج شمالی کشمیر میں ہوگی۔ یہ 90.4 ایف ایم میگاہرٹز پر دستیاب ہوگا۔ یہ خدمت بارہمولہ ضلع اور شمالی کشمیر کے دیگر حصوں میں دستیاب ہوگی۔'

مکینوں اور مقامی کونسلرز نے بھارتی فوج کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے 'فوج اور عوام کے درمیان پائے جانے والے خلاء کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.