ETV Bharat / state

ٹنگمرگ میں عوامی دربار کا انعقاد

Public Darbar Tangmarg جموں و کشمیر کے طول و ارض میں گزشتہ کئی ماہ سے عوامی دربار کا انعقاد کیا جا رہا جس میں عوامی وفود، پی آر آئی ممبران عوامی مسائل حکام تک پہنچاتے ہیں جبکہ عوام کو حکومتی اسکیموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

ٹنگمرگ میں عوامی دربار کا انعقاد
ٹنگمرگ میں عوامی دربار کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 3:06 PM IST

ٹنگمرگ میں عوامی دربار کا انعقاد

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں منعقدہ عوامی دربار میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ پرسننا راماسوامی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ عوامی دربار میں سیول انتظامیہ کے کئی افسران سمیت پی آر آئی ممبران اور مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ حکام نے عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔

پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں ایس ڈی ایم گلمرگ نے خطاب کے دوران عوام الناس سے حکومت کی جانب سے وضع کی گئی اسکیوں سے زیادہ سے زیادہ استادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا: ’’علاقے میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: گاندربل میں عوامی دربار کا انعقاد

اس دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ پرسننا راماسوامی نے کہا کہ ’’اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے بیچ اچھا تال برقرار رکھنا اور انتظامی خدمات عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج کا یہ پروگرام کافی کامیاب رہا کیونکہ کافی لوگوں نے اس میں شرکت کی اور مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام جاری رہیں گے۔‘‘ عوامی دربار میں پر ایس ڈی ایم گلمرگ سید الطاف، اے آر ٹی او بارہمولہ معظم علی کے علاوہ دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.