احتجاج کرنے والے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ جحامہ اور آس پاس علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔ احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ وہ بجلی کی عدم دستیابی سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں محکمہ کی طرف سے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے بنیادی ضروریات کے کام پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔
ایک شخص نے بتایا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچے رات کو پڑھ نہیں پاتے ہیں جس سے ان کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
علاقے کے لوگوں نے ضلع کمشنر ڈاکٹر جی این یتو سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد بجلی سپلائی میں بہتری لائی جائے۔ جس کے بعد مظاہرین پُرامن طور منتشر ہوئے۔