ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے پر پی سی آئی کی ٹیم کی سربراہی بلویندر سنگھ جموں کررہے ہیں جبکہ کمل نین نارنگ اور سید رضا حسین رضوی دیگر دو ممبران اس وفد میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم نے مختلف مقامی اور قومی اخبارات کی نمائندگی کرنے والے میڈیا سے منسلک افراد ، فوٹو جرنلسٹ ، ویڈیو جرنلسٹ اور نیوز ایجنسیز کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔ صحافیوں نے انہیں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
اس سے قبل، بارہمولہ کے ضلعی ترقیاتی کمشنر، ڈاکٹر جی این ایٹو نے کمیٹی کو ضلع کے ترقیاتی منظرنامے اور یہاں نافذ کی جانے والی متعدد سرکاری اسکیموں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ نے مرکزی تعاون سے چلنے والی متعدد اسکیموں اور پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔