شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد پانزلہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر مدثر شفیع اور رفیع آباد کے ایس ڈی پی او نثار احمد کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس عمل میں لایا گیا۔ رفیع آباد سوپور اور زنگیر علاقے میں کافی عرصے سے چوری کے واردات انجام دیے جانے سے علاقے کے لوگوں میں تشویش کی لہر تھی ساتھ ہی دکاندار اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد بھی کافی پریشان تھے۔
پولیس اسٹیشن پانزلہ میں اس تعلق سے کئی شکایات بھی موصول ہوئیں جس کے بعد اسٹیشن ہاؤس آفیسر پانزلہ مدثر شفیع اور ایس ڈی پی او رفیع آباد نثار احمد نے چوری اور منشیات کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ساتھ ہی ان کے پاس سے بھاری مقدار میں کرانہ، ہوزری، کاسمٹکس، سمیت چار گاڑیوں کو ان کے پاس سے برآمد کرکے ان سبھوں کو تحویل میں لیا ہے۔
مزید پڑھیں: نوہاٹہ سرینگر میں فائرنگ، پولیس کا انکار
اس تعلق سے آج ایس پی سوپور شدھانشو ورما نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'رفیع آباد پولیس کے لیے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جنہوں نے اس کارروائی کو انجام دیا'۔ رفیع آباد کے لوگوں نے ان ملزمین کے حراست میں لیے جانے کے بعد راحت کی سانس لی اور پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر پانزلہ مدثر شفیع کا شکریہ ادا کیا۔