ETV Bharat / state

سوپور میں بجلی کے فقدان کی وجہ سے مقامی یونٹ ہولڈرز پریشان - بجلی کے فقدان

مقامی یونٹ ہولڈرز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بجلی کے فقدان سے وہ لوگ کافی پریشان ہیں اور اس مازبوگ علاقے میں کم سے کم پندرہ سے بیس فیکٹریز ہیں، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان روزگار کما رہے ہیں لیکن گزشتہ کافی وقت سے بجلی کی آنکھ مچولی سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سوپور میں بجلی کے فقدان کی وجہ سے مقامی یونٹ ہولڈرز پریشان

author img

By

Published : May 1, 2021, 9:16 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے مازبگ میں جموں کشمیر اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (سڈکو) میں بجلی کی آنکھ مچولی سے یونٹ ہولڈرز کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور میں بجلی کے فقدان کی وجہ سے مقامی یونٹ ہولڈرز پریشان

مقامی یونٹ ہولڈرز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بجلی کے فقدان سے وہ لوگ کافی پریشان ہیں اور اس مازبوگ علاقے میں کم سے کم پندرہ سے بیس فیکٹریز ہیں، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان روزگار کما رہے ہیں لیکن گزشتہ کافی وقت سے بجلی کی آنکھ مچولی سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کروڑوں کی لاگت سے یہاں پر فیکٹریز شروع کی تھی تاکہ ہم اپنا روزگار حاصل کر سکیں لیکن بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم دن بھر بے کار ہوتے ہیں۔ جس سے ہمارے روزگار پر کافی برا اثر پڑا ہے اور ہم لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت اور ضلع انتظامیہ بالخصوص سپرنٹنڈنٹ انجینئر سوپور سے کافی بار گزارش کی کہ علاقے میں بجلی چوبیس گھنٹے فراہم کئے جائے لیکن انہوں نے ہماری نہیں سنی۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری مشکلات کو حل کیا جائے تاکہ ہمیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.