ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

Drug Peddler Arrested in Baramulla: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 11:20 AM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں پولیس نے ایک شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن کنزر کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس کنزر کی سربراہی میں رامبیل پورہ کنزر میں قائم ایک چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 110 گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت ارشاد احمد وانی ولد غلام رسول وانی ساکن پاڈیتھ پورہ ٹنگمرگ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس کنزر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خاتون منشیات فروش جیل روانہ

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس ضبط

خاتون سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار
جموں کشمیر پولیس نے عام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کسی اور جرم کا ارتکاب دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.