بارہمولہ: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 8 مہینوں کے دوران 213 مقدمے درج کرکے 343 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
-
#OperationDrugfreeBaramulla
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Action against narcotics upto August 2023.
Baramulla police in its ongoing operation against drug peddling, has registered 213 cases under NDPS Act @JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla @Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/YQLdHAWbsi
">#OperationDrugfreeBaramulla
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 1, 2023
Action against narcotics upto August 2023.
Baramulla police in its ongoing operation against drug peddling, has registered 213 cases under NDPS Act @JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla @Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/YQLdHAWbsi#OperationDrugfreeBaramulla
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) September 1, 2023
Action against narcotics upto August 2023.
Baramulla police in its ongoing operation against drug peddling, has registered 213 cases under NDPS Act @JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla @Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/YQLdHAWbsi
ایک پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے 289 کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ 54 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس/پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک 5 ایسے مقدمے درج کئے گئے ہیں جن میں جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ جائیدادوں میں 3 مکان، 3 گاڑیاں اور 1.2 کروڑ روپیے نقدی شامل ہیں اور نقدی رقم سمیت ضبط شدہ جائیداد کی کل قیمت 2.1 کروڑ روپیے بنتی ہے۔
موصوف ترجمان نے سال رواں کے ماہ اگست کے اختتام تک ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں سے 2.670 کلو براؤن شوگر برآمد کیا جس کی بلیکب مارکیٹ میں قمیت 3.47 کروڑ روپیے ہے۔
مزید پڑھیں: Drug Smugglers Booked in Baramulla امسال 54 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج، بارہمولہ پولیس
انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک5.89 کروڑ روپیے مالیت کی 4.214 کلو ہیراؤن، 52.59 لاکھ روپیے مالیت کا 10.518 کلو چرس، 1.06 کروڑ روپیے مالیت کی163.392 کلو فکی بر آمد کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں پولیس نے 1.13 کروڑ روپیے نقدی اور 25 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقدی رقم سمیت ضبط شدہ منشیات کی کل رقم 12 کروڑ 7 لاکھ اور 59 ہزار روپیے بنتی ہے۔
(یو این آئی)