بارہمولہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز بارہمولہ کے آزاد گنج میں ہوئے گرینیڈ حملے میں سات شہری زخمی ہوئے تھے جس کے بعد فوج اور پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں افراد اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں جس کی وجہ سے دونوں کو کئی برس تک جیل کی سلاخوں میں بھی رہ چکے ہیں۔ ان میں سے ایک فیاض احمد کمار قبل میں بھی اس قسم کے حملوں میں ملوث رہا ہے اور متعدد دفعہ پی ایس اے کے تحت گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت عاقب احمد بٹ اور فیاض احمد کمار کے طور پر ہوی ہے اور دونوں کا تعلق بارہمولہ کے قصبہ سے ہے، ایس ایس پی نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی راہ پر جانے سے روکنے کے لیے پولیس متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔