ETV Bharat / state

بارہمولہ میں کبوتر بازی کے کرتب - کبوتر بازی کا مشغلہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج اور ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے منعقدہ کبوتر بازی کے کرتب کی ایک تقریب میں کبوتر پروروں اور درجنوں شائقین نے شرکت کی۔

بارہمولہ میں کبوتر بازی کے کرتب
بارہمولہ میں کبوتر بازی کے کرتب
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 8:19 PM IST

وادی کشمیر میں کبوتر پروری؍ کبوتر بازی صدیوں سے ایک محبوب مشغلہ رہا ہے تاہم دور جدید میں کبوتر بازی اور کبوتر پالنے کا شوق کم ہوتا جا رہا ہے۔

کبوتر بازی کے شوق کو آگے لے جانے اور اس مشغلہ سے جڑے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے فوج کی 46 آر آر نے ایک مقامی این جی او کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد کی۔

اس تقریب میں قصبہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے کبوتر پروروں نے اعلیٰ نسل کے کبوتر اُڑا کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

بارہمولہ میں کبوتر بازی کے کرتب

اس موقع پر فوج کے کمانڈر مہمان خصوصی تھے جب کہ شائقین کی خاصی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔

منتظمین کے مطابق ’’کبوتر بازی کا مشغلہ اگرچہ قدیم ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت کم لوگ اس سے جڑ رہے ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کبوتر پروروں کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اس مشغلہ پر اپنا قیمتی وقت صرف کرتے ہیں بلکہ اس پر کافی روپے بھی خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے اس طرح کا پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اس سے کبوتر پروروں کی حوصلہ افزئی ہوتی ہے بلکہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.