رفیع آباد، بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد ڈنگی وچھہ کے ژنم ہچے پور اور ملحقہ علاقے کے لوگ انتظامیہ سے کافی ناراض ہیں۔ لوگوں کے مطابق ژنم ہچے پور میں دو سال قبل بلاک کی طرف سے ایک پُل پر لاکھوں روپے خرچ کیا گیا لیکن وہ پل اس وقت چلنے کے قابل نہیں ہے جس کی وجہ رفیع آباد کے ژنم ہچے پور،چاڈوسہ، راوسہ، پازلپورہ اور شیخ پورہ کے علاوہ باقی علاقہ جات کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Appeal for repair of Rafiabad bridge
اس حوالے سے ڈی ڈی سی ممبر رفیع آباد پرمیت کور نے علاقہ کا دورہ کرکے رفیع آباد کا جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے ماہ میں اس پُل پر کام شروع کیا جائے گا اور ساتھ ہی انہوں نے اسکول بلڈنگ کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سعید اصغر سے اپیل کرتی ہوں کہ رفیع آباد کنڈی بلٹ کا از خود جائزہ لیکر علاقہ میں مشکلاتوں دور کریں۔' Rafiabad DDC Member on bridge