بارہمولہ: کشمیر پاؤر ڈیوپلیمنٹ کارپوریشن نے ضلع بارہمولہ کے بجلی فیس بقایا جات صارفین کے لیے ایک سرکولر نکالا جس کے مطابق بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف صارفین کے خلاف پولیس کیس درج کیا جائے گا۔ KPDCL Warns Baramulla Consumers
محکمے کے سرکولر کے مطابق "تمام محلہ صدروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے محلہ کے بجلی صارفین کو مشورہ دیں کہ وہ اپنے زیر التواء بجلی کے بلوں کو فوری طور پر ادا کریں، بصورت دیگر ان صارفین کے خلاف تھانہ بارہمولہ میں ایف آئی آر درج کی جائے گی"۔
کے پی ڈی سی ایل کے ایک افسر کے مطابق اولڈ ٹاؤن علاقے میں سینکڑوں ایسے صارفین ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں: Late Night Protest in Baramulla بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف بارہمولہ میں کینڈل لائٹ کے ساتھ احتجاج
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اولڈ ٹاؤن علاقہ میں لوگوں نے بجلی کٹوٹی کے خلاف کینڈل لائٹ احتجاج کیا ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے لوگ مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔