ETV Bharat / state

سوپور ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان - کشمیر میں کورونا وائرس

اپیل ٹاؤن کے نام سے معروف سوپور قصبہ کے ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 6:52 PM IST

اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں ایکس رے اور دوسری ضروری طبی سہولیات کی کمی پائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بیماروں کو کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

سوپور ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کو کووڈ- 19 میں تبدیل کیا گیا ہے، جس کے باعث غیر کورونا وائرس مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے ہسپتال شفٹ ہوا ہے تب سے نہ ایکس رے اور نہ دوسرے ضروری طبی معائنے ہوتے ہییں۔ بیمار پرائیوٹ کلنکس میں جا کر ایکس رے اور دوسرے طبی ٹیسٹ کر رہے ہیں جس میں انہیں ہزاروں روپئے کا خرچ کرنا پڑتا ہے۔

ایک مقامی باشندے نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کو ٹانگ میں چوٹ لگی تھی۔ ہسپتال میں ڈاکٹر نے اسے ایکس رے کرنے کو کہا اور ساتھ ہی کہا کہ ہسپتال میں ایکسرے نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں سہولیت میسر نہیں ہے-

مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کے باعث مریض کافی پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہسپتال میں تمام تر سہولیات دستیاب رکھا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور پرائیوٹ کلنکس کا رُخ نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.