بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے کی جانب سے گذشتہ زور اوڑی میں ضبط کی گئی مننشیات کے بارے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے بتایا کہ پولیس کو پہلے سے ہی اس کی جانکاری ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ناکا لگایا تھا اور ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک سومو گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران پولیس کو ایک کلو سے زیادہ ممنوعہ اشیاء براؤن شوگر اور 25 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقے اوڑی کے مکمل کوٹ علاقے میں پولیس نے گذشتہ روز چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے پولیس نے منشیات اور نقدی رقم ضبط کی ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے گاڑی میں سوار چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور اس کے علاوہ اس کام میں استعمال میں سومو گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت نصیر محمد ولد نذر دین، ریاض احمد ولد محمد شریف، فیاض احمد ولد محمد شریف کھاڈے اور محمد پذیر ولد عبدالمجید کھاڈے کے طور پر ہوئی ہے۔ اور یہ چاروں منشیات فروش اوڑی کے مکمل کوٹ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Drug Peddlers Arrested in Baramulla اوڑی میں پچیس لاکھ روپے کی منشیات برآمد، چار منشیات فروش گرفتار
ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے آگے کی تفتیش پولیس نے شروع کی ہے۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہمولہ پولیس نے پچھلے دو مہینوں میں کم سے کم دو کروڑوں کا منشیات برآمد کیا ہے اور جس میں 29 منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری رہے گی۔