ETV Bharat / state

Rabbit Breeding Farm in Kashmir وادی کشمیر کا واحد خرگوش بریڈنگ فارم

ضلع بارہمولہ میں وادی کشمیر کا واحد خرگوش فارم ہے جہاں مختلف اقسام کے خرگوش موجود ہیں۔ یہ فارم حکومت نے سنہ 1971 میں قائم کیا تھا۔ فارم منیجر نت کہا کہ وادی کے بہت سے لوگ اس فارم سے واقف نہیں ہیں اسی لیے وہ فارم سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 8, 2023, 12:56 PM IST

Updated : Jan 8, 2023, 4:47 PM IST

Rabbit farm in Kashmir
وادی کشمیر میں خرگوش فارم
وادی کشمیر میں خرگوش فارم

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وسن گاؤں میں خرگوش بریڈنگ فارم وادی کشمیر کا واحد خرگوش بریڈنگ فارم ہے جہاں پر ساڑھے سات سو سے زائد خرگوش ہیں۔ یہ خرگوش فارم وادی کشمیر کا پہلا اور واحد فارم ہے، جس کو حکومت نے 1971 میں قائم کیا تھا۔ یہاں پر مختلف اقسام کے خوبصورت خرگوش موجود ہیں جن کو اچھی طرح سے معقول سسٹم رکھا گیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے سے وسن گاؤں میں بھی لوگوں کا شوق بڑھ گیا ہے جس سے یہاں کے لوگوں نے اپنے گھروں کے اندر خرگوش فارم لگائے ہیں جہاں وہ انہیں پالتے ہیں اور اسی سے ان کا روزگار بھی چلنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خرگوش پالن: کم پیسوں کی لاگت میں اچھی کمائی

اس حوالے سے خرگوش فارم کے منیجر ڈاکٹر عرفان محمد ماگرے کہا کہ 'یہ واحد خرگوش فارم وادی کشمیر میں موجود ہے لیکن لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔ اگرچہ مختلف اضلاع سے لوگ یہاں خرگوش لینے آتے ہیں لیکن ابھی بھی بڑی تعداد اس سے باخبر نہیں ہیں۔ اس بارے میں ہم بھی لوگوں کو باخبر کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں تاکہ اس خرگوش فارم سے مزید لوگوں کو فائدہ حاصل ہوسکے گا۔ اسی دوران ایک ملازم عادل نے کہا کہ خرگوش فارم ہر تحصیل میں ہونا چاہیے تاکہ لوگ اس سے کاروبار کرسکیں اور روزی روٹی کما سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی خرگوش فارم قائم کئے ہیں جس سے ان کا روزگار اچھی طرح چلتا ہے۔

Last Updated : Jan 8, 2023, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.