ETV Bharat / state

سوپور سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 11:59 AM IST

Drug Peddler arrested in Sopore سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بارہمولہ پولیس نے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔

Notorious drug peddler arrested in sopore

سوپور، بارہمولہ: معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے تھانہ ترزو کی حدود میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ترزو کی پولیس پارٹی نے پتھ سیر کراسنگ پر قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے اسپاسموپروگزیون پلس کے 248 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔ اس کی شناخت پٹھشیر سوپور کے رہنے والے عادل اشرف خان ولد محمد اشرف خان کے بطور ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے تھانہ ترزو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

اس کے مطابق، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 02/2024 این ڈی پی ایس کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ترزو میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات فروش کے پاس پہلے سے ہی این ڈی پی ایس کے متعدد کیسز ہیں جو 2020، 2021 اور 2022 میں درج کیے گئے تھے اب 2024 میں کیس درج ہوا ہے۔ اس ضمن میں عام لوگوں نے سوپور پولیس کی کوششوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

سوپور پولیس عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات کی فروخت یا کوئی اور جرم ہوتا ہوا وہ دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.