ETV Bharat / state

Non Local Woman Dies by Suicide: غیر مقامی لڑکی کی خودکشی سے موت

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 3:30 PM IST

سوپور میں غیر مقامی لڑکی نے اپنی شادی کے 20 دن بعد مبینہ طور خودکشی کر لی۔ Suicide in Sopore

غیر مقامی لڑکی کی خودکشی سے موت
غیر مقامی لڑکی کی خودکشی سے موت
غیر مقامی لڑکی کی خودکشی سے موت

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ایک غیر مقامی خاتون کی مبینہ طور خودکشی کے سبب موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی محض 20روز قبل کپوارہ ضلع کے ایک رہائشی کے ساتھ شادی ہوئی اور گزشتہ روز اس نے خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ شادی کے بعد میاں بیوی سوپور کے بادام باغ علاقے میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور انہوں نے گزشتہ روز کرائے کے کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ خاتون کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثناء، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Jumps Into Jhelum in Sopore: سوپور میں 55 سالہ شخص نے جہلم میں چھلانگ لگا دی

واضح رہے کہ سوپور اور بارہمولہ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران خودکشی کے واقعات میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور دن بہ دن حالت تشویشناک بنتی جا رہی ہے اور خودکشی کرنے والے افراد زیادہ تر نوجوانوں ہی ہوتے ہیں۔ خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے وہیں اس ضمن میں آگہی بھی پھیلائی جا رہی ہے۔ اسکالرز اور علماء کرام کی جانب سے خودکشی کے حوالہ سے نوجوانوں میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ دین سے دوری کے سبب خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Poverty, Ignorance Main Causes of Suicide in Kashmir مفلسی اور دین سے دوری خودکشی میں اضافہ کا باعث

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.