ETV Bharat / state

سوپور: طبی مرکز نہ ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش

سوپور کے ہرون، زینہ گیر میں طبی مرکز یا ڈسپنسری نہ ہونے کے سبب معمولی طبی معائنہ کے لیے بھی مقامی باشندوں لوگوں کو کلومیٹر دور تحصیل ہیڈکوارٹر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

ہرون زینہ گیر، سوپور میں طبی مرکز نہ ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 11:51 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہرون، زینہ گیر میں طبی مرکز نہ ہونے سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہرون زینہ گیر، سوپور میں طبی مرکز نہ ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایک ڈسپنسری بھی نہیں ہے اور ’’اگر کبھی کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو اس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور منتقل کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بیماروں بلکہ تیمارداروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ 400 کنبوں والے اس علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا ریا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں طبی مرکز یا ڈسپنسری کے لیے انہوں نے انتظامیہ، محکمہ صحت سمیت سیاسی جماعتوں کے دروازے کھٹکھٹائے، تاہم ’’آج تک جھوٹے وعدوں اور یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔‘‘

مقامی لوگوں نے علاقے میں طبی مرکز یا کم از کم ایک ڈسپنسری قائم کیے جانے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.