شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدر کالونی علاقے میں آج صبح این آئی اے کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کی گی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر صاحب اور حیدر کالونی بارہمولہ میں اس کارروائی کو انجام دیا گیا۔ NIA raids in Baramulla businessmen
اطلاع کے مطابق ضلع بارہمولہ میں آج صبح قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دو الگ الگ جگہوں پر چھاپہ مارے، اس دوران موبائل فون اور دیگر اہم دستاویزات کو بھی ضبط کیا گیا۔
وہیں خواجہ باغ حیدر محلہ کے معراج الدین اور اولڈ ٹاؤن میں ظہور احمد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس میں بتایا جاتا ہے دونوں جگہوں سے موبائل فون اور دیگر کاغذات ضبط کیے گئے ہیں اور آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 14 مئی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے ضلع شوپیان کے امام صاحب علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئی تھی۔ اس دوران ایک افراد کو این آئی اے نے گرفتار بھی کیا تھا۔ یہ چھاپہ موبائل فون اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر کی گئی تھی۔